ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:امتناعی احکامات کے دوران آدھار کارڈ بنوانے کے مراکز بھی رہیں گے بند

کاروار:امتناعی احکامات کے دوران آدھار کارڈ بنوانے کے مراکز بھی رہیں گے بند

Mon, 23 Mar 2020 21:12:16    S.O. News Service

کاروار،23؍مارچ(ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کی غرض سے جو اقدامات کیے جارہے ہیں اس میں سب سے اہم عوامی رابطے میں فاصلہ پیدا کرنا ہے۔ اس لئے جہاں کہیں بھی امتناعی احکامات اور بند کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان علاقوں میں آدھار کارڈ بنوانے یا اس میں ترمیم و تنسیخ کی سہولت فراہم کرنے والے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔ 

چونکہ آدھار کارڈ کے مراکز کے پر عام طور پر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے جس میں بچے بوڑھے اور خواتین سب شامل ہوتے ہیں، اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں کہیں بھی سرکاری طور پر امتناعی احکاما ت لاگو ہونگے وہاں پر آدھار کارڈ کے مراکز بند رہیں گے۔


Share: